جیب تراشی روکنے کیلئے 40 اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ
جیب تراشی روکنے کیلئے 40 اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ بھونڈوں کو سبق سکھانے کیلئے لٹھ بردار جوانوں کو پرہجوم مقامات پر لگایا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران خریداروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نو سر بازی، چوری ،جیب تراشی کی روک تھام کے لئے تمام بازاروں اور کاروباری مراکز پر باوردی اور سادہ پارچات میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا نے اور 40 اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بھونڈوں کو سبق سکھانے کیلئے لٹھ بردار جوانوں کو پرہجوم مقامات پر لگایا گیا ہے ، اسی طرح مرکزی شاہین چوک میں ضلعی پولیس کی طرف سے ‘‘امدادی کیمپ’’ بھی قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں فعال کر دیا جائے گا،جہاں تعینات پولیس افسران و ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کی شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بناتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ۔