تیز رفتا رکار نے راہگیر خاتون کو کچل کر مار ڈالا

تیز رفتا رکار نے راہگیر خاتون کو کچل کر مار ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ مومن کے قریب تیز رفتا رکار نے ایک راہگیر خاتون کوکچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی ،

خاتون کی شناخت مسماۃبیوی زوجہ منظور احمد کے نام سے ہوئی جس کی عمر 45سال بتائی جاتی ہے ،ا طلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ نامعلوم کار سوار جو کہ موقع سے فرار ہو گیا ۔کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں