لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے پہاڑی توڑنے کے علاوہ بارودی مواد کا کمرشل استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط مزید سخت بنانے اور سکروٹنی کیلئے تمام کیٹگریز کے لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق جاری ہونیوالے لائسنسوں کی مکمل سکروٹنی کے ساتھ ساتھ نگرانی کو مزید بہتر بنانے اور بارودکے استعمال کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ حفاظتی اقدامات کی پالیسی کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔