200 لیٹر شراب برآمد

 200 لیٹر شراب برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی، 200 لیٹر شراب برآمد۔سب انسپکٹر جنید احمد تارڑ اور اس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا۔

 گرفتار ملزم ذوالفقار کے قبضہ سے شراب 100 لیٹر اور یاسین کے قبضہ سے بھی 100 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے شہریوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات فروشی کے گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں