مستقبل میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ

مستقبل میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ

افسران کی عدم توجہی کے باعث قصاب مادہ جانور خرید کر ذبح کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک افسران کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث حلال مادہ جانوروں کے ذبیحہ کرنے کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سیان جانوروں کی تعداد میں کم ہونے سے مستقبل میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ذرائع کیمطابق حکومت نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے محکمہ لائیو سٹاک حکام کو جانور گائے بھینس بکری بھیڑ اونٹنی وغیرہ کو ذبیحہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ ان جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہو اور ملک میں حلال گوشت کی قلت نہ ہو لیکن محکمہ کے افسران کی عدم توجہی کے باعث قصاب مادہ جانور خرید کر ذیبحہ کر رہے ہیں جبکہ ان افسران کی وجہ سے حکومت کی کٹے مال اور انڈا مرغی سکیم بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں