عیدکی آمد بھکاری نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کو نرغے میں لے لیا
لوگوں ہمدردیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چوری کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے اختتام اور عیدکی آمد کے پیش نظر پیشہ ور بھکاری نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کو اپنے نرغے میں لے لیا ہے بالخصوص بازاروں میں نت نئے طریقوں سے لوگوں ہمدردیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چوری چکاری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تناظر میں انتظامیہ نے بھی ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے گزشتہ روز مختلف مقامات سے 7پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا جو کہ صحت مند ہونے کے باوجود معذور بن کر بھیک مانگ رہے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔