ریکوری میں سستی پر اسسٹنٹ کمشنروں کو سخت انتباہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے جمع بندی کی ریکوری میں سستی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر اسسٹنٹ کمشنروں کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام ریکوری کو جلد از جلد یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
جبکہ جمع بندی کے کھاتے میں کروڑوں روپے کے بقایاجات ہر صورت وصول کئے جائیں ،ذرائع کے مطابق ، سینکڑوں نادہندگان ٹریس نہیں ہو رہے اس ضمن میں بار بار ڈیڈ لائن بھی دی جا چکی ہے ،جس کی وجہ سے ریکوریاں مشکل نظر آ رہی ہیں۔