نقب زنی میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کا مالِ مسروقہ برآمد

نقب زنی میں ملوث 2 رکنی گینگ  گرفتار، لاکھوں کا مالِ مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، چوری و نقب زنی میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر وقاص سفیر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان امیر حمزہ اور طیب پولیس کو چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی 11 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ سرگودھا کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں