پنشنروں کے مسائل کیلئے اصلاحات ڈپٹی کمشنرز سے رپور ٹ طلب ۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت نے پنشنروں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف فورمز پر کی گئی اصلاحات کے باوجود صورتحال تبدیل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنرز سے رپور ٹ طلب کی ہے۔
چیف منسٹر شکایت سیل کو میونسپل کارپوریشنزاور دیگر محکموں کے پنشنروں نے در پیش مسائل اور انتظامی لا پرواہی کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے ہی محکمے جہاں وہ عمر کا ایک حصہ گزار آئے اب اجنبی ہو کر رہ گئے ہیں، اوپر سے لے کر نیچے تک ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جبکہ پنشنرز دفاتر میں شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں، کبھی فنڈز کی عدم دستیابی تو کبھی اتھارٹی کے سائن نہ ہونے کو وجہ قرار دے کر ہفتوں کیس لٹکائے جاتے ہیں۔بالخصوص رمضان المبارک میں مشکلات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں۔ جس پر وزیر اعلی شکایت سیل نے جلدا ز جلدرپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کی تفصیلات بھی بھجوائی جائیں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔