آلودگی کا کنٹرول اور حکومتی گائیڈ لائن پرعملدرآمد ایک چیلنج بن گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پتھر مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا کنٹرول اور حکومتی گائیڈ لائن پرعملدرآمد ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ۔
مانیٹرنگ کے دورا ن سامنے آنیوالے صورتحال پر مبنی رپورٹ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئی ہے جس میں آگاہ کیا گیا کہ کڑانہ ہلز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لگے سٹون کریشرز ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بن رہے ہیں، بیشتر سٹون کریشرز چوبیس گھنٹے چلائے جارہے ہیں، جبکہ حکومت نے اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل مقرر کر رکھا ہے ۔جس پر عملدرآمد کی بجائے متعلقہ شعبوں کی جانب سے دفاتر میں بیٹھ کر کاغذی کاروائیوں کے ذریعے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرا جا رہا ہے ۔لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لیتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔