شوہر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

شوہر کے مظالم کا شکار خاتون  انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر کے مظالم کا شکار بے یارو مددگار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی ، بتایا جاتا ہے کہ 110شمالی میں عمر حیات نے اپنی بیوی سمعیہ پروین کو پلاسٹک کے پائپ سے وحشیانہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا۔

جس سے اس کے جسم پر جا بجازخم آئے ، ملزم نے پسٹل کا بٹ مار کر خاتون کا سر بھی پھاڑ دیا،بعدازاں ا ہل محلہ نے مداخلت کر کے اس کی جان بخشی کروائی،متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر لیاتاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں