شہراور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ،موسم میں خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہراور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کے جاری سلسلہ سے علاقہ بھر کے موسم میں خوشگوار ہوں ے کے ساتھ سردی ایک پھر لوٹ آئی ۔
جبکہ حالیہ بارش کے باعث بعض فصلوں پر منفی اور زیادہ تر فصلوں پر مثبت اثرات مرت ہوئے ہیں، بالخصوص تین دن سے بارش کے جاری سلسلہ کی وجہ سے کھیت کھیلیانوں میں پانی جمع ہونے سے زرعی اجناس کی توڑائی متاثر ہونے سے ان کی منڈیوں میں سپلائی کم ہو ئی ہے جس وجہ سے پھلوں سبزیوں کے ریٹ بھی بڑھے ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد نئی سبزیاں آ جائیں گی جس سے نرخوں پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔