نماز تراویح کے دوران ختم قرآن کی پروقار تقریب

نماز تراویح کے دوران ختم قرآن کی پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلحدیث کے زیراہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق چک 91شمالی میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی ضلعی امیر انجینئر مولانا محمد سلیم تھے جبکہ تقریب کی صدارت ضلعی ترجمان حافظ منیر احمد نے کی ،تقریب میں مولانا حق نواز،مولانا حبیب الرحمان ،چوہدری نیک محمد،محمد عثمان،محمدراشد،محمد جمیل ،ممد موسیٰ، محمد ندیم سمیت اہل علاقہ سمیت دوردراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حضرت مولانا ثناء اﷲ ربانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار ترقی کے اس پر فتنہ دور میں ہمارے پاس نماز خشوع و خضوع سے پڑھنے کا اتنا وقت نہیں ہوتا جتنا ہم دنیاوی امور میں صرف کر دیتے ہیں ہماری عبادت میں کسی نہ کسی مقدار میں ریا و نمود شامل ہوچکی ہے اور ہم عبادت کو بھی عجلت میں اور روایتاً نبھاتے ہیں اور عبادت کا ثواب جو مقصود اصل ہے اسے ضائع کردیتے ہیں، اس ماہ رمضان میں ہم وقت کو عبادت و قرآن کے لئے ترتیب دینے کی بجائے دیگر تیاریوں میں ضائع کردیتے ہیں جن کا کوئی مقصد نہیں دکھاوے کے چکر میں ہماری وہ عبادت اپنی اصل روح سے ہی محروم نہ ہوجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں