کلور کوٹ،میانی،شاہ پور، سلانوالی میںنماز عید کے اوقات
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )کلورکوٹ شہر کی دو عید گاہوں سمیت پانچ اھم مقامات پر نماز عید الفطرسخت پولیس سیکورٹی میں ادا کی جائے گی۔
پانچوں اہم مقامات کے مہتمین نے نماز عید الفطر کی ٹائمنگ جاری کر دی۔کلورکوٹ شہر کی دو عید گاہوں سمیت شہر کے دیگر پانچ اہم مقامات پر نما ز عید الفطر سخت پولیس سیکورٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ شہر کی دیگر مساجد اور قرب وجوار کی سینکڑوں عید گاہوں ماسجد مدارس میں نما زعید الفطر اد اکی جائے گی۔کلورکوٹ شہر کی مدنی عید گاہ میں نما ز عید الفطر ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی نماز عید الفطر مفتی محمد طیب ارشد پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی دوسری بڑی عید گاہ قدیمی عید گاہ میں بھی نما زعید الفطر ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی یہاں نماز عید الفطر مولانا عبد الرشید نماز عید پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی شعیہ مسجد جاگیر علی مینار حیدر میں نما زعید الفطر اٹھ بجے ادا کی جائے گی نماز عید مولانا محمد رمضان نعیمی پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی بڑی دینی درگاہ جامعہ رحیمیہ حسینیہ میں نماز عید الفطر سوا سات بجے ادا کی جائے گی مفتی شاہ نواز نماز عید الفطر پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی بڑی جامعہ دارالعلوم غوثیہ رضویہ میں نماز عید الفطر اٹھ بجے ادا کی جائے گی قاری محمد رمضان رضوی نماز عید پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی مسجد دارالعلوم اہلحدیث میں نماز عید الفطر ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی نماز عید مولانا محمد شہباز پڑھائیں گے ۔کلورکوٹ شہر کی دیگر مساجد سمیت قریبی علاقوں سگو ،ذمیوالہ،اکیراں والہ ،ملانہ ڈگر،نون ڈگر،عمر والی سمیت دیگر علاقوں کی سینکڑوں عید گاہوں بڑی مساجد جامعات امام بارگاہوں میں نما زعید الفطر انکی اپنی سیکورٹی میں ادا کی جائے گی۔
میانی
میانی (نامہ نگار ) میانی میں عید کی ٹائمنگ مرکزی عید گاہ سنمبلانوالہ 00ـ8،سٹیڈیم میانی 30ـ8،مدنی مسجد لاری اڈا 00ـ8،مسجد زمان شاہ 00ـ8۔
شاہ پور
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) شاہ پور میں عید الفطر کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا جن کے مطابق جامع مسجد غوثیہ میں عید الفطر کی نماز صبح آٹھ بجے ، جامع مسجد مہاجرین میں سات بج کر پنتالیس ، جامع مسجد مصطفیٰ میں ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد قاسم شاہ میں آٹھ بجے ، مسجد بلال میں سوا سات بجے ، جامع مسجد جامنوں والی میں آٹھ بجے ، جامع مسجد نور ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد قاضیانوالی میں ساڑھے سات، مسجد پراچگان میں سات پنتالیس ، جامع مسجد محمدیہ میں سوا سات بجے ، جامع مسجد سیداں والی میں آٹھ بجے ، جامع مسجد کنزالایمان میں سات بجے ، جامع مسجد پیر مہر علی شاہ میں چھ بج کر پنتالیس منٹ ، جامع مسجد شاہ محمد کالونی میں ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد فقہ جعفریہ میں ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی جبکہ شاہ پور صدر میں جامع مسجد غوثیہ، جامع مسجد نور، جامع کنزالایمان ، جامع مسجد مدنی ، جامع مسجد امام بخش درزیاں والی ، جامع مسجد فاطمہ الزہرہ ریاض الخطیب میں آٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی ، مسجد شاہ خالد میں سوا اآٹھ بجے ، مسجد مہاجرین میں ساڑھے آٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
سلانوالی
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شہر میں نماز عید الفطر کے 17 بڑے اجتماعات کے اوقات جاری کر دیے گئے دیوبندی مسلک کے نو بریلوی مسلک کے چھ جبکہ اہلحدیث اور فقہ جعفریہ مسالک کا ایک ایک اجتماع ہوگا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ واٹر سپلائی میں ہوگا جہاں قدیمی دینی ادارہ مدرسہ حسینیہ حنفیہ رجسٹرڈ سلانوالی کے زیر اہتمام نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائے گی جامعہ مسجد مدنی مدنی چوک میں 8 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد تقویٰ نون کالونی میں صبح 8 بجے جامعہ مسجد امی عائشہ قبرستان روڈ پر 7 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد عمر اسلام نگر روڈ 7 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ ٹی ایچ کیو ہسپتال 7 بجکر 15 منٹ پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 گراؤنڈ پر صبح 7 بجے جامعہ مسجد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 7 بجکر 15 منٹ ریلوے گراؤنڈ پر 7 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد اوقاف صبح 7 بجے جامعہ مسجد تاج 7 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد غوثیہ عزیز پارک 8 بجکر 30 منٹ جامعہ مسجد گلزار مدینہ 8 بجکر 30 منٹ بے نظیر پارک میں 7 بجکر 15 منٹ جامعہ مسجد نور محلہ ظفر آباد 7 بجکر 15 منٹ جامعہ مسجد محمدیہ اہل حدیث ماڈل ٹاؤن 7 بجکر 30 منٹ جبکہ مرکزی امام بارگاہ سینما روڈ پر صبح 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔