عمران خان کی صحت بارے خبریں تشویشناک ہیں،مقداد علی بلوچ
تحریک انصاف عمران کی رہائی کیلئے جلد ہی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے گی
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت بارے خبریں تشویشناک ہیں ، ان کے خفیہ علاج کو ہم تسلیم نہیں کرتے ، عمران خان نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، یہ بات تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ این اے 86 سردار مقداد علی خان بلوچ نے شاہ پورصدر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شاہپورصدر عاطف عمران انصاری کی طرف سے ایم این اے کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی اور جانبداری کا پول کھول کر رکھ دیا ، ملک میں قانون و انصاف کی بجائے من مانے فیصلے کرائے جا رہے ہیں ۔
تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے جلد ہی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے گی ، اس موقع پر ، کوآرڈی نیٹر سرار احمدحیات خان بلوچ ،سابق چیئر مین رائے عبدالرحمٰن ڈھڈھی ، زاہد حسین عطاری ، ملک مظہر ماہل ، ملک تیمور سلطان قطبی ٹوانہ ، ملک اکبرحیات قطبی ٹوانہ ،مہر ہارون بکھر چوہدری شیر اکبر چدھڑ ،ملک وسیم کھوکھر چوہدری ارشد علی، مہراصغرعلی ہتار ، چوہدری عرفان گجر چوہدری احسان دانش میکن ،مہر فیصل جھاوری ،حاجی عبدالرزاق جوڑا صفدر حسین کھوکھر اور دیگر کثیر تعداد میں شہری موجود تھے سردار مقداد علی خان کا شاہپور صدر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔