زیر زمین سٹوریج ٹینک کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ، انتظامیہ

 زیر زمین سٹوریج ٹینک کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ، انتظامیہ

منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کمپنی باغ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فنڈز سے جاری بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کا دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین سٹوریج ٹینک کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ملحقہ ڈرینز کی تعمیر جاری ہے جن کے ذریعے بارشی پانی ٹینک میں منتقل کیا جائے گا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں سے قبل نظام فعال ہو سکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بارشی پانی کو محفوظ بنانے اور آگے نکاسی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے تمام تکنیکی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ سٹوریج ٹینک کی تکمیل کے بعد ہاکی گراؤنڈ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ، جبکہ مصنوعی گھاس (آرٹیفیشل ٹرف) لگانے کی تجویز اور اس کے اخراجات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں رفتار تیز کی جائے ، مکمل لیبر تعینات کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں