رواں برس میٹرک امتحان میں ایک لاکھ ایک ہزار 751 امیدوار

رواں برس میٹرک امتحان میں ایک لاکھ ایک ہزار 751 امیدوار

سرگودھا میں 138، خوشاب میں 54، میانوالی میں 68 اور بھکر میں 62سنٹرز شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق رواں برس میٹرک امتحان میں ایک لاکھ ایک ہزار 751 جبکہ نہم جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 10 ہزار 717 امیدوار شرکت کریں گے ۔ ان امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 322 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سرگودھا میں 138، خوشاب میں 54، میانوالی میں 68 اور بھکر میں 62 سنٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات کے انعقاد کے لیے 3 ہزار 220 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 13 خصوصی مانیٹرنگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ دو امتحانی مراکز جیلوں میں قائم کیے گئے ہیں اور 27 مراکز احساس پروگرام کے تحت بنائے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ بورڈ میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ؤ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں