بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ہمسائی کو لہولہان کر دیا

 بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر  ہمسائی کو لہولہان کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے 122جنوبی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر عباس وغیرہ نے خنجر اور کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ہمسائی کلثوم بی بی کو لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے۔

 خاتون کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے خاتون سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں