ادھار رقم لے کر واپس کرنے کی بجائے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص کے خلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دوست سے ادھار رقم لے کر واپس کرنے کی بجائے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔
قرطبہ ٹاؤن کے منور اقبال نے اپنے دوست محمد آصف پر اعتماد کرتے ہوئے اسے 43لاکھ 30ہزار روپے ادھار دیئے جو کہ مذکورہ شخص نے واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوست کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔