اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن ،مزید 37 مجرمان کو گرفتارکر

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک  ڈاؤن ،مزید 37 مجرمان کو گرفتارکر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے مزید 37 مجرمان کو گرفتارکر لیا۔

جن میں سنگین و دیگر مقدمات میں مطلوب 20 مجرمان اور 17 عادی مجرمان شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں