خوبصورت ریلوے اسٹیشنز میں تبدیل کرنے کیلئے محکمہ کو اقدامات کرنیکی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریلوے اسٹیشن سرگودھا کو بیوٹیفکیشن کے تحت خوبصورت ریلوے اسٹیشنز میں تبدیل کرنے کے لیے محکمہ ریلوے کے جانب سے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اور اس کے لیے فنڈز کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے مختلف شہروں میں ریلوے اسٹیشنز کو بیوٹیفکیشن کے تحت خوبصورت بنانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے ان اسٹیشنز میں سرگودھا کے علاوہ لالہ موسی ملکوال شاہین آباد چنیوٹ چک جھمرہ ریلوے اسٹیشنز شامل ہیں جنہیں خوبصورت بنایا جائے گا اس کے ساتھ محکمہ ریلوے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کرنے جا رہا ہے۔