آئندہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خدشات بڑھ گئے

آئندہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خدشات بڑھ گئے

اداروں نے دستیاب وسائل کی تفصیلات مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ اور آئندہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور صورتحال کے تناظر میں حکومتی ہدایت پر اداروں کی طرف سے تیاریوں کے سلسلہ میں امدادی اور ریلیف پروگراموں کے مطابق دستیاب وسائل کی تفصیلات مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ،گزشتہ روز محکمہ انہار کی طرف سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ کو 34مختلف اقسام کے آلات ومشینری اور ریلیف و امدادی کاموں میں استعمال کیلئے دیگر اشیاء کی کمی کا سامنا ہے ، جن کی نوعیت ،مکمل تفصیلات اور مطلوبہ ڈیمانڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے فوری عملدرآمد کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں