5اپریل تک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ

 5اپریل تک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ

تمام چرچز کی سیکیورٹی انتہائی سخت رہے گی، سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کا عمل جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح ضلع سرگودھا میں گڈ فرائیڈے سے لے کر ایسٹر 5اپریل تک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ، پولیس کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے حوالے مرتب شدہ مجوزہ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع سرگودھا کے تمام چرچز کی سیکیورٹی پر انتہائی سخت رہے گی،جن میں 6 ڈی ایس پی 15 ایس ایس ایچ اوز 300 کنسٹیبلز، ایلیٹ فورس کی 5 جبکہ محافظ اسکواڈ کی 11 ٹیمیں حساس علاقوں میں مسلسل گشت پر مامور ہونگی،اس کے علاوہ 120 قومی رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں شامل کئے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن کرینگے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے جس کے بعد ڈی پی او صہیب اشرف اس کی منظوری دینگے اور فوری طور پر ڈیوٹیاں تفویض کر دی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں