ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل آفس نے عوام کے مسائل سنے
’’عوامی خدمت پروگرام‘‘کے تحت کوٹ مومن میں خصوصی نشست منعقد کی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل آفس سرگودھا محمد الیاس گل نے \'\'عوامی خدمت پروگرام\'\' کے تحت تحصیل کوٹ مومن میں خصوصی نشست منعقد کی۔ انہوں نے موقع پر علاقہ کے عوام کے مسائل سنے اور ان کی طرف سے باضابطہ درخواستیں وصول کیں۔ شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ھدایات جاری کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محتسب پنجاب نے دور دراز کے عوام جو سرگودھا یا لاہور نہیں جا سکتے ، کے لیے یہ سہولت انکی دہلیز پر فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بڑے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت نادار، معذور اور ضعیف افراد کے پاس جا کر انہیں سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کا مفت اور فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف اوقات میں سرگودھا کی دیگر تحصیلوں میں بھی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔