تمام انتخابی مراکز پر سکیورٹی سخت،پولیس فورس تعینات کر دی

تمام انتخابی مراکز پر سکیورٹی  سخت،پولیس فورس تعینات کر دی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سرگودھا بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہونیوالے میٹرک کے امتحان کے دوران طلبہ و طالبات کو مکمل احساس تحفظ کے ساتھ امتحان دینے کا مواقع کرنے کے لئے تمام انتخابی مراکز پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔

ضلعی صدر مقام جوہر آباد سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں قائم امتحانی مراکز پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ان مراکز کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں اور سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی براہ راست خود کر رہی ہیں ، ڈی پی او خوشاب نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ طلبہ و طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں انہیں مکمل یکسوئی کے ساتھ امتحان دینے کے مواقع مہیا کرنے کیلئے یہ انتظامات نا گزیر تھے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی مراکز پر تعینات پولیس فورس وہاں پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بوٹی مافیا کے تدارک کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں