ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ کیخلاف ایکشن6 ہزارپیکٹ برآمد

ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ کیخلاف ایکشن6 ہزارپیکٹ برآمد

پیرا فورس نے 19دکانوں پر چھاپے مارے ، دکانداروں کے خلاف کاروائی شروع

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب کہ ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل کی ہدایت پر پیرا فورس کا ایکشن غیر رجسٹرڈ ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن 19 دکانوں پر چھاپے 6 ہزار سگریٹ کے پیکٹ برآمد کر کے مذکورہ دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیرا فورس تحصیل سلانوالی کے انفورسمنٹ آفیسر مہر حسن احمد سیال نے انویسٹیگیشن آفیسر نایاب ملک کے ہمراہ ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 دکانداروں جن میں عامر کریانہ فروش دو بھائی کریانہ فروش شفیق کریانہ اکمل کریانہ اللہ یار کریانہ زاہد کریانہ لیسن کریانہ فروش رفیع کریانہ المکہ کریانہ علی کریانہ روشان کریانہ فروش مزمل کریانہ اقبال کریانہ شاہد کریانہ خالد کریانہ شیر خان کریانہ عبدالرؤف کریانہ نعیم کریانہ اور محبوب کریانہ فروش کے نام شامل ہیں ان دکانداروں سے مجموعی طور پر 6 ہزار ممنوعہ اقسام کے سگریٹ برآمد کر کے مذکورہ دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں