سزائے موت اور عمرقید کے 3 مجرم لاہور ہائی کورٹ سے بری
2016میں سزا ہوئی ،دس سال بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )تھانہ نوشہرہ کے دوہرے قتل کے کیس میں دس برس قبل سیشن کورٹ سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے تینوں مجرم لاہور ہائی کورٹ سے باعزت بری ہوگئے ملک افضل، ملک گلریز اور ملک مشرف کے خلاف 2012میں تھانہ نوشہرہ میں ملک اصغر مدقی اور ملک ابرار مدقی کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا، مقامی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد 2016 میں دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے ملزمان نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبیر گل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ان کی اپیل کی طویل سماعت کی اور دس سال بعد انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔