عیسیٰ خیل کے برساتی نالوں کی طغیانی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات
مو ن سون سے قبل سیلا ب سے بچا ؤ کیلئے تما م محکمے تیاریوں کو مکمل کریں،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنرپپلاں محمد ظفر اقبال، ایکسئن جناح بیرا ج احمد رفیق، ایم ڈی واسا شعیب ضیاء ہا شمی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب اور تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی برساتی نالوں کی طغیانی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، کثیر المنزلہ عمارتوں میں حفاظتی اقدامات برؤے کار لانے اور شاہراؤں پر رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایکسئن جناح بیراج نے ڈپٹی کمشنر کو حالیہ بارشوں کے دوران تحصیل عیسیٰ خیل کے بر ساتی پہاڑی نالوں اور دریا ئے سندھ میں پانی کے بہا ؤ کی مو جودہ صورتحال جبکہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے ممکنہ سیلا بی صورتحال سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات، شاہراؤں پر رونما ہونے والے حادثات کے حفاظتی اقدامات اور فائیر ہائیڈرنٹس پوائنٹس کی تنصیب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مو ن سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلا ب سے بچا ؤ کے سلسلہ میں تما م محکمے اپنی اپنی تیاریوں کو بروقت مکمل کریں۔انہوں نے ایکسئن جناح بیرا ج اور ہائی وے کو تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی برساتی نالوں کے پلوں، سفین کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پستوں کی مضبوطی یقینی بنا نے جبکہ سی او ضلع کو نسل اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کو پہاڑی برساتی نا لوں کے راستوں سے غیر قانو نی تعمیرات کو فوری ختم کر نے کی ہدایت کی۔