ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 90 جنوبی کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 90 جنوبی کا معائنہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 90 جنوبی کا دورہ کیا اور ہسپتال کی عمارت کے خطرناک قرار دیے گئے حصے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ اور ایکسین بلڈنگز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ خستہ حال عمارت کی فوری ری ویمپنگ اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ مریضوں اور طبی عملے کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ منصوبے کے لیے تقریباً 16 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی بہتری، انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں