کریانہ سٹور میں اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،بروقت آپریشن مکمل کر کے آگ پر قابو پا لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کریانہ سٹور میں اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ریسکیو حکام کے مطابق چک 70 اعوان کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے کریانہ کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں بھار مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تاہم ریسکیو نے بروقت آپریشن مکمل کر کے آگ پر قابو پا کر علاقہ کو مزید نقصیان سے بچا لیا۔