منشیات فروش کو 10سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

 منشیات فروش کو 10سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 10سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہرنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چر س برآمد کی تھی

خوشاب(نمائندہ دنیا )تھانہ خوشاب کے منشیات کے مقدمہ میں ملوث بد نام زمانہ منشیات فروش محمد احسان کو 10سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا گیا گیا خوشاب پولیس گزشتہ برس ملزم محمد احسان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چر س برآمد کی تھی اور سب انسپکٹر شفقت نواز کی مدعیت میں محمد احسان کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا، مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم احسان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر فاضل عدالت نے اسے سزا سنا دیا ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا مقدمہ کی موثر پیروی کرنے پر سب انسپکٹر شفقت نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں