دفاتر، ہوٹلوں اور بیٹھکوں امریکہ ایران جنگ بندی پر بحث جاری رہی
دفاتر، ہوٹلوں اور بیٹھکوں امریکہ ایران جنگ بندی پر بحث جاری رہی شہریوں کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایران امریکہ جنگ بندی اور اس میں پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کا کردار جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا وہاں گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر، ہوٹلوں اور عام بیٹھکوں میں بھی امریکہ ایران جنگ اور پاکستانی قیادت کی کاوشیں زیر بحث آئیں اور شہریوں کی جانب سے پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا،شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد تھا زندہ باد ہے اور اﷲ کے فضل سے ہمیشہ زندہ باد رہے گا دنیا کو سمجھ آگئی ہوگی کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہمیشہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوئے ہیں جنگیں تباہی اور نسلوں کی بربادی کے سوا کچھ نہیں دیتی اس لیے پاکستان کی امن کوششیں قابل تعریف ہیں جس پر مسلح افواج اور حکومت پاکستان کی دانشمندانہ حکمت عملی سے ایک ماہ سے جاری امریکہ ایران اسرائیل جنگ کے خاتمہ میں مدد ملی جس پر پوری قوم اپنی پاک فوج اور حکومت کو سلام پیش کرتی ہے ۔