نوجوان نے سی جے لنک کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
نوجوان نے سی جے لنک کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لیاپنا موٹر سائیکل نہر کے کنارے پرکھڑا کیا اور جوتے اتار کر نہر میں کود گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا)شیرگڑھ کے رہائشی 18سالہ نوجوان سیف الرحمن نے دلیوالا پلی کے قریب سی جے لنک کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ،سیف الرحمن ولد اﷲ بخش مسلم شیخ نے اپنا موٹر سائیکل نہر کے کنارے پرکھڑا کیا اور جوتے اتار کر نہر میں کود گیا اور پانی کی تیز لہریں اسے بہا لے گئیں۔وہاں سے گزرنے والے ایک راہگیر نے اسے ڈوبتا دیکھ پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس پر ریسکیو کے غوطہ غورں نے موقع پر پہنچ کر اس کی تلاش کر دی تایم ابھی تک اس کی میت نہیں ملی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلئے نہر میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سیف اﷲ مسلم شیخ نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا ؟