نجی کالج کے طالب علموں کے حاجی گروپ گینگ کا انکشاف
نجی کالج کے طالب علموں کےحاجی گروپ گینگ کا انکشافطالب علم کو روک کر لاتوں ، گھونسوں ،تھپڑوں اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی کالج کے طالب علموں کے ’’حاجی گروپ‘‘نامی گینگ کا انکشاف، دوسرے کالج کے طالب علم پر حملہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ جناح کالونی جنرل بس اسٹیڈ کے قریب 6ملزمان نے طالب علم مبین کو روک کر لاتوں ، گھونسوں ،تھپڑوں اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزمان طالب علم سے قیمتی موبائل چھین کر فرار، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی،متاثرہ طالب علم اور اسکے والد نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے بتایا کہ عمیر بھٹی نامی طالب علم نے’’حاجی گروپ‘‘کے نام سے گینگ بنا رکھا ہے ، ملزمان دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ،جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔