دو ڈاکواسلحہ کے زور پرنقدی چھین کر فرار

 دو ڈاکواسلحہ کے زور پرنقدی چھین کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 118شمالی کے قریب محمد عاصم سے بھی دو ڈاکواسلحہ کے زور پرنقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔

حیدر آباد ٹاؤن کے محمد مبارک،24جنوبی کے محمد کاشف کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر ،جامن روڈ بھلوال کے محمد رئیس کے گودام سے پونے دو لاکھ روپے مالیتی چاول اور چینی کی بوریاں،انصار پور کے محمد شہباز کے بوتیک سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے 47سوٹ،ٹھٹھی نور کے محمد شیراز کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری ہوگی۔،محمدی کالونی سے محمد فاروق،قینچی موڑ سے محمد سلیم،اسلام پورہ لوکڑی سے خالد محمودکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں