ویگن مالکان کے عملے کی مسافروں سے لوٹ مار جاری

 ویگن مالکان کے عملے کی  مسافروں سے لوٹ مار جاری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) آر ٹی اے حکام کی نا اہلی یا منتھلی کا کمال ویگن مالکان کے عملے کی مسافروں سے لوٹ مار جاری تفصیلات کے مطابق جب بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو تا ہے۔

بس اور ویگن کا عملہ اپنی مرضی سے کرایہ میں اضافہ کر دیتا ہے جسکے باعث مسافروں اور عملے کے درمیان جھگڑے معمول بن جا تے فاروقہ سے ساہیوال کا فاصلہ12کلو میٹر کرایہ70روپے جبکہ فاروقہ سے سیلانوالی کا فاصلہ16کلو میٹرکا کرایہ150روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ سے تلخ کلامی معمول بن چکی ہے مسافروں نے سیکرٹری آر ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے ان ویگنوں کے عملے کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں