کندیاں صفائی بل پر شہری کا احتجاج

کندیاں صفائی بل پر شہری کا احتجاج

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں صفائی بل پر شہری کا احتجاج، لیٹ سرچارج ختم کرنے کا مطالبہ کندیاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے آغاز کے ساتھ ہی بھاری بلوں پر تشویش پیدا ہو گء جہاں صفائی کے پہلے بل بمعہ لیٹ سرچارج موصول ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔

دوکانداروں کے مطابق پہلا بل ہونے کے باوجود اس میں لیٹ سرچارج شامل کرنا ناانصافی ہے کیونکہ اس سے قبل نہ کوئی بل آیا اور نہ ہی نوٹس دیا گیا عوامی فلاحی منصوبے کا مقصد سہولت دینا ہے مالی بوجھ ڈالنا نہیں۔شہریوں نے ارباب اختیار سے صفائی کے پہلے بل سے لیٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں