شوہر کے اغواء کی جھوٹی اطلاع دیکر پولیس کی دوڑیں لگوانے والی خاتون گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شوہر کے اغواء کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کی دوڑیں لگوانے والی خاتون قانون کی زد میں آ گئی۔
پولیس کے مطابق مٹھہ لک سے زرینہ بی بی نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے بتایا کہ اس کے شوہر عالم شیر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس نفری نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر نے کے دوران معلوم ہوا کہ عالم شیر پولیس کو اغواء کے ایک مقدمہ میں مطلوب ہے ، جبکہ چھان بین کی تو اسکے اغواء کی تصدیق نہیں ہوئی جس پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔