حساس ادارے کے ملازم کو ہراساں کرنے پر بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج

حساس ادارے کے ملازم کو ہراساں  کرنے پر بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گھریلو لڑائی کے تنازع پر حساس ادارے کے ملازم کو ہراساں کرنے پر پولیس نے اس کے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ کوئین چوک کے علی رضا جو کہ حساس ادارے کا ملازم ہے کی بہن کو اس کے بہنوئی حسن سردار نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ اپنی بہن کو لے کر گھر آ یا تو ملزم فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں