ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا میں گڑیاں کھڑی کھڑی خراب ہونے لگی

 ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا میں گڑیاں کھڑی کھڑی خراب ہونے لگی

چھ ماہ قبل یہ خریدی تھیں ،متعدد گاڑیاں ویسٹ منیجمنٹ ایجنسی اور واسا کو دیدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈ سے سیوریج اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے  خریدی جانے والی گاڑیاں عدم توجہی کی وجہ سے ضلع کونسل کے دفتر میں کھڑی کھڑی خراب ہونے لگی۔ ہے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا نے تقریبا چھ ماہ قبل یہ گاڑیاں خریدی تھیں جن میں سے متعدد گاڑیاں ویسٹ منیجمنٹ ایجنسی اور واسا کو دیدی ہیں جب کہ باقی گاڑیاں دفتر میں عرصہ سے کھڑی ہیں جو استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہونے لگی ہے جبکہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں اناڑی ڈرائیوروں کے ہتھے چڑھی ہوئی ہیں اور ان گاڑیوں کی حالت بھی ابتر ہوتی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس حوالے سے موثر حکمت عملی اپنا ئیں تاکہ دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال میں لایا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں