گھر میں گھس کر 2خواتین پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد

گھر میں گھس کر 2خواتین پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد

گھر میں گھس کر 2خواتین پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

میانی (نامہ نگار ) میانی گھر میں گھس کر خاتون اور اس کی پھوپھی پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ میانی کی حدود میں واقع علاقے میلووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں متاثرہ گھریلو خاتون طاہرہ یاسمین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران شبیر ولد فضل احمد (قوم درزی) ساکن میلووال زبردستی ان کے گھر میں گھس آیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزم نے آتے ہی طاہرہ یاسمین پر ڈنڈوں سے تشدد شروع کر دیا۔ اس دوران اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی معمر پھوپھی فاطمہ بھی ملزم کے وحشیانہ تشدد کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔ اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی میانی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طاہرہ یاسمین کی مدعیت میں ملزم شبیر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں