2 وارداتوں میں 16لاکھ نقدی،زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے

2 وارداتوں میں 16لاکھ  نقدی،زیورات، موبائل فونز  اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے

ساہیوال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)ساہی وال ضلع سرگودہا میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، دو وارداتوں میں مجموعی طور پر 16لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے گئے ۔

واقعات کے مطابق ساہی وال کے محلہ شہزاد پارک میں مسلح ڈاکوؤں نے نجی کوریئر آفس پر دھاوا بول دیا، عملے کو یرغمال بنا کر 14 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری جانب نواحی آبادی فتح آباد میں بھی بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے ، جہاں نامعلوم چور ایک گھر سے 2 لاکھ روپے نقدی اور 6تولہ طلائی زیورات لے اڑے پولیس ذرائع کے مطابق دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 16لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹے گئے ۔واقعات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں