پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ،ا میر جماعت اسلامی

پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ،ا میر جماعت اسلامی

پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ،ا میر جماعت اسلامی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کے اس فیصلے کو فی الفورواپس لے

بھلوال(نمائندہ دنیا)ا میر جماعت اسلامی تحصیل بھلوال راشد اقبال طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمت میں اضافہ ایک ظالمانہ اقدام ہے اور ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں آئے روز پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانا حکومت کا اچھا فیصلہ نہیں ہے اس مہنگائی کا طوفان مزید بڑھ جائیگا حکمران ہوش کے ناخن لیں اورعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کے اس فیصلے کو فی الفورواپس لے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مہنگائی،مہنگی بجلی گیس اورپیڑول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہرطبقے کو شدید مشکلات سے دوچارکردیا ہے حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے عوام پر مزیدبوجھ نہ ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے ،بے جا ٹیکسز،پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر بھرپوراحتجاج کیا جائیگا۔ اور عوام کش فیصلوں کی واپسی تک جماعت اسلامی پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں