قوانین کی خلاف ورزی پر9ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمات

قوانین کی خلاف ورزی پر9ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمات

قوانین کی خلاف ورزی پر9ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمات انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی انوسٹی گیشن پولیس کا کریک ڈاو ن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ سے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف تھانہ لکسیاں پولیس کی کارروائی، ایس ایچ او تھانہ لکسیاں فہد بلال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 09 ڈمپر ڈرائیورز کو سنگین خلاف ورزیوں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاو ن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں