زیادتی کیس کے مجرم کو 10 سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ
زیادتی کیس کے مجرم کو 10 سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے تھانہ جھال چکیاں میں درج زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم عرفان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کیجس پر معزز عدالت نے مجرم کو 10 سال قید اور 01 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جنہیں کسی رعایت کا حق نہیں،پولیس جدید ٹیکنالوجی اور فارنزک شواہد کے ذریعے ایسے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہی ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے ۔