پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ٍپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کوئی بڑا بھیک مانگتے ہوئے پائے جئے تو انہیں جیل بھجوایا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اینٹی بیگری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا اندلیب اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل کے علاہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد اگر بھیک مانگتے ہوئے پائے جائیں تو انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے ، جبکہ کم عمر بچوں کو تحویل میں لے کر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کی بحالی اور اصلاح ممکن بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سروے کر کے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں بھکاریوں کی موجودگی زیادہ ہے اور وہاں موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ایک منظم مافیا ہے جس کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مشترکہ کارروائیاں تیز کی جائیں۔ داخلی و خارجی راستوں اور موٹرویز پر خصوصی فوکس رکھنے اور بھکاریوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اینٹی بیگری ایکٹ کے تحت جاری اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔