چورلاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے

چورلاکھوں روپے مالیت  کا سامان لے گئے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)چوروں نے مختلف مقامات پر ہونے والی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چورا لیا ۔

فرحت عبداللہ نامی شہری کے گھر سے 47 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، جبکہ عامر شہزاد کے گھر سے 60 ہزار روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔ اسی طرح محمد رشید کے گھر سے نامعلوم چور نقدی اور قیمتی اشیاء جن کی مالیت 45 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، چرا کر فرار ہو گئے ۔

 ایک اور واردات میں آفتاب نامی شہری کا موٹر پمپ جس کی مالیت 15 ہزار روپے ہے ، بھی چوری کر لیا گیا۔متاثرہ شہریوں کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، تاہم اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے فوری کارروائی اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں