پیمانے کم ہونے پر2 پٹرول پمپوں کے مالکان کو پچیس پچیس ہزار جرمانہ

پیمانے کم ہونے پر2 پٹرول پمپوں  کے مالکان کو پچیس پچیس ہزار جرمانہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )ایس ڈی ای او پیرا فورس چوہدری امان اﷲ گوندل کے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پر چھا پے مار کاروائیں شروع کر دیں ۔

نہوں نے گزشتہ روز مختلف پٹرول پمپوں پر نصب پیمانوں اور پٹرول کے نرخوں کی پڑتال کی اورپیمانے کم ہونے پر2 پٹرول پمپوں کے مالکان کو پچیس پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا ، انہوں نے پٹرول پمپوں کے مالکان اور انتظامیہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پٹرول کے نرخوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ مقرہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت نہ کریں اور پیمانے درست رکھیں، خلاف و رزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں