دو منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے دوافرادرنگے ہاتھوں گرفتارکر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کڑانہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی ۔
،اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے بروقت کاروائی، شراب فروش وسیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 20 لٹر شراب برآمدکر لی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔