پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی ایک لمحہ فکریہ

 پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی ایک لمحہ فکریہ

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوء آبادی ایک لمحہ فکریہ یہی شرح برقرار رہی تو اگلے تیس سالوں میں آبادی دوگنی ہو جائیگی، ذبیدہ قیصر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان کی خصوصی ہداہت پر \'\'چیف منسٹر پاپولیشن مینیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام\'\' کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین 26/TDA بھکر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آگاہی عام کرنے کیلئے اور اس ضمن میں طالبات کا تعاون حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز دکھا ئی گئیں اور آگاہی سیشن کا بھی انعقاد ہوا۔ کالج پرنسپل میڈم ذبیدہ قیصر نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کا بنیادی مقصد آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کالجز کی طالبات کو متحرک کرنا اورتیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے کے حل میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش کرنا بھی ہے اور طالبات کو آبادی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بھی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ اس وقت آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اگر یہی شرح برقرار رہی تو اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی آبادی دوگنی ہو جائے گی۔تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرعمر آفیسر محمد رمضان اعوان، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم شبانہ کوثر، کالج پروفیسرز اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم شبانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں